خوش رہنے والے مشکل ترین حالات میں بھی خوشی ڈھونڈ لیتے ہیں،اور افسردہ (سڑے ہوئے😃) رہنے والے ہزار نعمت میں بھی ناشکرے اور رونا روتے نظر آئیں گے۔۔۔
بندے کو زندہ دل ہونا چاہیئے۔۔۔اونچ نیچ زندگی کا حصہ ہے اسی سے زندگی بنتی ہے لیکن اگر آپ ہر وقت حالات کا قسمت کا رونا روتے رہنے والے یا اپنے فیلیئرز پر ایکسکیوزز ڈھونڈنے والے ہیں تو آپ عطاء کردہ نعمتوں کی ناشکری کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کے ساتھ بھی کھلواڑ کر رہے ہیں،اس ایک بار ملی ہوئی نعمت کوڈپریس رہتے، منفیت میں روتے دھوتے اور احساس محرومی کے بوجھ تلے دبے گزار دیں گے۔۔۔!!
ملی ہوئی نعمتوں کا شمار کرنا شروع کریں۔۔۔بخدا شکر کرنے کو تو ہر ہر بندے کے پاس اتنا کچھ نکل آئے گا کہ شکوے کا موقع ہی نہ ملے۔۔
زندہ دلی پیدا کریں۔۔آپ ذہنی طور پر ہلکے پھلکے اور خوش باش مزاج کے مالک بن جائیں گے۔۔زندگی آسان ہو جائے گی ادروائز اپنے ساتھ ساتھ اپنے سے منسلک کئیوں کا جینا اجیرن کیے رکھیں گے۔۔!!
#ماسٹرمحمدفہیم
01،اکتوبر 2020
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔