ہم میں سے کئی افتخار ٹھاکر کو ایک فنکار کے طور پر ہی جانتے ہوں گے،کئی ایک جگت باز کے طور پر اور شاید کئیوں کے نزدیک یہ بندہ صرف ایک مراثی ہو۔۔۔!!
مگر درحقیقت یہ بندہ صرف سٹیج پر ہی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا نہیں۔۔یہ ہزاروں ماؤں کے لیے حقیقی زندگی میں بھی ایک امید ایک سہارا ہے۔۔۔!!
آہہہ کیا ہی عظیم نعمت سے نوازا ہے خدا تبارک و تعالیٰ نے اس بندے کو۔۔درد رکھنے والے دل جیسی عظیم نعمت۔۔۔
یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے شاہ نصیر الدین نصیر رح کی اس بیان کی سمجھ آئی جس میں انہوں نے کہا تھا کی درد ایک دولت ہے،اللہ پاک سے اس دولت کی دعا مانگا کریں۔۔۔حقیقتاً ایسے لوگ ہی آج کے ولی محسوس ہوتے ہیں۔۔۔آج کے بے حس معاشرے میں اتنا حساس دل،اتنا احساس اور درد رکھنے والا دل نایاب ہیں۔۔مجھے موقع ملا تو کبھی اس بندے کے ہاتھ ضرور چوموں گا جو ہزاروں ماؤں کے سہارے کو سہارا دیے ہوئے ہیں،جو کئی ٹمٹماتے ہوئے دیوں کو جلائے رکھنے کی کوشش میں سرگرداں ہیں۔۔۔!! اللہ اپنی رحمتیں نازل فرمائے ان نیک روحوں پر۔۔۔!!
#ماسٹرمحمدفہیم
نوٹ: ویڈیو میں دیے گئے میسج کو ضرور سمجھیے گا اور اپنا حصہ ملانا نہ بھولیے گا شاید اس وسیلے سے خدا مجھے اور آپکو بھی اس درد کی دولت سے نواز دے۔۔!!
12،ستمبر،2020
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔